خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد کو پی ٹی آئی کا ناچ گھر نہیں بننے دینگے۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کا حق ہر شہری کو حاصل ہے لیکن اسلام آباد کو فتنہ و فساد کا مرکز اور پی ٹی آئی کا ناچ گھر نہیں بننے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسوں کی اجازت انتظامیہ دیتی ہے عدلیہ نہیں۔ عدلیہ کو انتظامیہ بنانے یا سیاست کیلئے عدلیہ کا فورم استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کرنے کی کھُلی چھُٹی ہے مگر گھیراؤ جلاؤ، لاک ڈاؤن، سڑکیں بند کرنے خونی لانگ مارچ اور اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو پی ٹی آئی کا ناچ گھر نہیں بننے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے