محسن نقوی

اسلام آباد پر دھاوا بولاگیا، مقصد ڈی چوک پرپہنچ کرایس سی او اجلاس تک دھرنا دینا تھا، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، علی امین لیڈ کر رہے تھے، یہ باقاعدہ تربیت یافتہ مسلح جتھے تھے جن کا مقصد ڈی چوک پر پہنچ کر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس تک دھرنا دینا تھا۔

اسلام آباد میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ ہم پورے علاقے کو سرچ کرکے کلیئر کریں گے، اسلام آباد کے لوگ دو روز سے اذیت کا شکار ہیں، میں معذرت چاہتا ہوں، یہی کوشش ہے کہ جلد ازجلد چیزیں نارمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں، ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کو مارا گیا ہے، پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہماری پالیسی تھی کہیں بھی جانی نقصان نہ ہو، ان لوگوں کی کوشش تھی کہ جانی نقصان ہو، ان کا ٹارگٹ تھا کہ ڈی چوک پر دھرنا دیں، ان کی کوشش تھی کہ17 تاریخ تک ڈی چوک پر دھرنا دیں اور ایس سی او کانفرنس خراب ہو، ان کی خواہش تھی کہ وہ فائرنگ کریں تو ہماری طرف سے بھی فائرنگ ہو، جو نہیں ہوا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ جو جو بندہ ان سب میں ملوث ہے، کوئی بھی ہو، سخت سے سخت کارروائی ہوگی، یہ نہیں ہوسکتاہے کہ آپ وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بول دیں جو جو ملوث ہیں بشمول وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے، سب کےخلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے