اسلامی ملکوں میں لاوا پک رہا ہے، پوری دنیا فلسطینیوں کیساتھ ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

راولپنڈی (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں میں لاوا پک رہا ہے، پوری دنیا فلسطینیوں کے ساتھ ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا کردار ادا کرے۔

راولپنڈی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل حماس اور القسام بریگیڈ سے شکست کھا چکا ہے، اسرائیل بدلہ معصوم لوگوں سے لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرتا ہے، اسرائیل کو مغربی ممالک کی سرپرستی حاصل ہے، اسرائیل کی دہشت گردی کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت اس تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی، ان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی، اگر اسرائیل کا ہاتھ نہ کاٹا گیا تو یہ سب کی گردنوں پر آئے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے مطالبات اپنی جگہ ہیں، احتجاج بھی جاری ہے، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم یہاں بیٹھے ہیں، یہ کسی پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری عوام کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے