اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اب مجھے اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ قابض اسرائیل کا قبضہ صرف غزہ پر نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ فلسطین کی ایک نسل ختم ہوگئی اور مسلم ممالک خاموش تماشائی بن کے کھڑے ہیں۔ میں اس شرمناک مسلم دنیا سے سوال کرتا ہوں کہ وقت کب آئے گا جب مسلم اُمّہ اس جارحیت کے خلاف کھڑی ہوگی۔
رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ممالک فلسطین کے لیے ایک فنڈ قائم کریں، اسرائیل کو پاکستانی قوم اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گی جب تک یروشلم آزاد فلسطین کا دارلحکومت نہیں بن جاتا، 41 مسلم ممالک کی آرمی کو فلسطینی حکام کے اختیار میں دیا جائے۔