اسرائیل جنگ کو روکنے کے بجائے اسے پھیلا رہا ہے، شیری رحمٰن

(پاک صحافت) نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے اسرائیل نے پیغام دیا ہے کہ اسے کوئی روک نہیں سکتا، اسرائیل جنگ کو روکنے کے بجائے اسے پھیلا رہا ہے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تہران میں سنگین حملے سے ظاہر ہوتا ہے اسرائیل مذاکرات اور جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں، یہ ناصرف حماس بلکہ ایران کی خود مختیاری پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسرائیلی عمل کی وجہ سے مشرق وسطی کے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہوں گے تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔ واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے