شیری رحمان

اسرائیلی لابی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے تعلقات نئی بات نہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی لابی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے تعلقات نئی بات نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے بانی پاکستان تحریک انصاف سے متعلق مضمون پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اخبار نے لکھا بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف وضاحت دے کہ اسرائیل ان کا حامی کیوں ہے؟ اسرائیل کو کیوں یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی روز اڈیالہ جیل سے پیغام بھیجتے ہیں، ان دعوؤں کی بھی وضاحت کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے