اسرائیلی سفاکیت کیخلاف احتجاج کا مذاق اڑانے والے مزاحمت مخالف ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم

کراچی (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی سفاکیت کے خلاف احتجاج کا مذاق اڑانے والے مزاحمت مخالف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جمعہ کو ملتان میں غزہ سے یکجہتی کے لیے بڑا مارچ کریں گے۔ حکمران، اپوزیشن پارٹیوں میں ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے مقابلہ جاری ہے، مخصوص لابیوں کی جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں، اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا پاکستان کی ریاستی پالیسی ہے جو قائداعظمؒ نے وضح کی۔

ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور فلسطینیوں میں رشتہ ایمان اور عقیدہ کا ہے، حکمران فلسطین کی دو ریاستی حل کی تجاویز پیش نہ کریں، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کیا جائے گا۔
آخر میں حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ جمعہ کو ملتان اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے