استعفے دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ راجہ ریاض

راجہ ریاض

لاہور (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اگر ہم سے بھی استعفے مانگے گئے تو ہم بھی استعفے دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عون چوہدری کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، دباو ڈال کر استعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ تھے، ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔ اگر ہم سے بھی استعفے طلب کیے گئے تو تیار ہیں۔ استعفے دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے حوالے سے آئندہ چند روز میں مشترکہ فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے