فتح جنگ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چار سالہ دور اقتدار میں صرف سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ اب آنے والا دور نوازشریف اور شہبازشریف کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فتح جنگ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مارچ آزادی مارچ نہیں گوگی بچاؤ مارچ ہے۔ عمران خان نے 4 سال نہ خود کام کیا نہ کسی کو کام کرنے دیا۔ عمران خان کی نیچے سے کرسی کھسکی اوپر سے دماغ کھسک گیا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو لنگر خانے پر لگاکر خود توشہ خان، توشہ خانے کو لوٹتا رہا۔ عمران خان 15 کروڑ کی آرمڈ بی ایم ڈبلیو اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، عمران خان ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتا ہے، چند دن پہلے کہتا ہے جھوٹا خط مارچ میں آیا تھا اور کل اپنے جھوٹ کا پول خود کھول دیا کہ مجھے پہلے سے پتہ تھا کہ پچھلے سال جولائی میں میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔