مریم اورنگزیب

آزادکشمیر میں ووٹ چوری ناکام بنانے کیلئے بھرپور نگرانی کریں گے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن چوری کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور طریقے سے نگرانی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن چوری کو ناکام بنانے کے لئے مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، پارٹی رہنماوں اور کارکنان کوالیکشن ڈے مانیٹرنگ کے لیے ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی رہنما اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں صورت حال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے جبکہ مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے کارندے آمرانہ اور ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں سے باز رہیں تو بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی

حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے