آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورۂ امریکا کیلئے روانہ

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورۂ امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف یہ امریکا کا پہلا دورہ ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف امریکا کے اعلیٰ فوجی افسران اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں پر زیرو ٹالرنس ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے