آج پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کو بچانا ہوگا۔ شہبازشریف

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران  نیازی نے ملکی آئین کو پامال کیا ہے اگر آج پاکستان کو بچانا یے تو آئین کو بچانا ہوگا، عدلیہ آئین کے حق میں فیصلہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی معاشی بربادیاں اور تباہیوں نے پاکستان کو دنیا کے نقشے میں ایک ایسا ملک بنا کر کھڑا کر دیا ہے جس میں گورننس کا نام و نشان نہیں اور کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے، ملک دہائیوں پیچھے چلا گیا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح غداری اور بغاوت کے الزامات لگائے گئے، قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کو قوم کے سامنے لایا جائے، عمران خان اور ان کے حواریوں نے 197 ممبرز کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹا ہے، یہ معاشرے میں ایک اور زہر گھولا گیا ہے جس کا خاتمہ آسان کام نہیں، ہم ہر جگہ اس کا مقابلہ کریں گے، عمران خان جھوٹا اور فراڈیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے