خواجہ آصف

آئین سے ماورا فیصلے دینے والے ججوں کو قبروں سے نکال کر اُن کا ٹرائل کیا جائے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئین سے ماورا فیصلے دینے والے ججوں کو قبروں سے نکال کر اُن کا ٹرائل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ججوں نے پچاس ساٹھ برس میں آئین سے ماورا فیصلے دیے مگر کیا ان پر توہین کا الزام لگایا گیا؟ اگر وہ ججز دنیا سے رخصت بھی ہوگئے ہیں تو انہیں قبروں سے نکال کر ان کا ٹرائل کیا جائے۔ ان کے فیصلوں کی وجہ سے آج بھی پاکستان ایڑیاں رگڑ رہا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد کی تحریک آئی تو جس طرح انھوں نے ایوان کو تحلیل کیا اس کی بنیاد پر ان کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کا کیس بنتا ہے اور کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔ کوئی ادارہ پاکستان کی سالمیت سے ماورا نہیں۔ یہ لوگ بیرونی طاقتوں کے پاس جاکر انھیں آمادہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو تحفظ دے رہا ہے۔ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں لیکن عدالتوں کو بھی چاہیے وہ اپنا احترام کروائیں اور سیاست دانوں کو کمزور نہ سمجھیں۔ توہین عدالت کی کارروائی جب بھی ہوئی سیاست دانوں کے خلاف ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے