آئینی ترامیم پر حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی کمی ہے، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر تحریک انصاف کے سوا تمام جماعتوں اور آزاد اراکین کا اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 طلال چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جے یو آئی ف کے بعد حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی کمی رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آف دی ریکارڈ ہم سے کہتے ہیں کہ یہ ترامیم ہونی چاہییں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن جو پی ٹی آئی کے جلسے میں ہوا وہ بھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ پارلیمان میں قانونسازی کیلئے حکومت کے نمبرز پورے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے