اسماعیل

میرے والد نے اپنی خواہش پوری کرلی اور مزاحمت جاری رہے گی۔ اسماعیل ہنیہ کا بیٹا

(پاک صحافت) اپنے والد کی شہادت کے جواب میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت اس کے قائدین کے قتل سے ختم نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے بیٹے عبدالسلام نے اپنے والد کی شہادت پر اپنے پہلے رد عمل میں کہا ہے کہ میرے والد کی خواہش پوری ہوگئی۔ ہم انقلاب اور دشمن کے خلاف مسلسل جدوجہد میں ہیں اور مزاحمت قائدین کے قتل سے ختم نہیں ہوتی۔

آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے عمومی تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی بہادر قوم اور ملت اسلامیہ اور مزاحمتی محاذ کے جنگجوؤں اور ایران کی عظیم قوم کے تئیں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے بیان میں مزید کہا گیا کہ آج صبح تہران میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ جناب ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ کی رہائش گاہ پر حملہ ہوا اور اس واقعے کے نتیجے میں وہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نیتن یاہو کی نئی اور بھتہ خوری کی تجویز

پاک صحافت صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے