(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں سرکاری انفارمیشن آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 19 جنوری سے 11 مارچ تک کی جانے والی تحقیقات کی بنیاد پر اسرائیلی قابضین نے جنگ بندی کی 1,300 سے زائد خلاف ورزیاں اور جرائم کا ارتکاب کیا، جو اس معاہدے سے واضح متصادم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلامہ معروف نے کہا ہے کہ قابضین کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اس کے نفاذ کے پہلے دن سے جاری ہے اور اس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے، ہم نے قابض افواج کے حملوں میں واضح اضافہ دیکھا، جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں قابض افواج کی گولیوں یا فضائی بمباری سے 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔
یاد رہے کہ غزہ کی پٹی میں 471 دنوں کی جنگ اور قتل و غارت کے دوران اسرائیلی فوج اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور بالآخر مزاحمت اور جنگ بندی کے معاہدے کے سامنے شکست تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئی۔
بالآخر صیہونیوں اور حکومت کی کابینہ کے وزراء کے درمیان کافی کشمکش اور اندرونی جھگڑوں کے بعد غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اتوار 20 جنوری کی سہ پہر سے نافذ ہو گئی۔