لاپڈ

صہیونیوں کا طویل المدتی جنگوں کے خوف کا اعتراف

(پاک صحافت) صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم نے تل ابیب کی طویل المدتی جنگوں کی مسلسل مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ قابض فوج کو ایسی جنگوں میں شرکت کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور صیہونی حکومت کی کابینہ کے اپوزیشن کے سربراہ یائر لاپڈ نے غزہ میں جنگ بند کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

لاپڈ نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ “اسرائیل” ہمیشہ طویل المدتی جنگوں کے خلاف رہا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج ریزرو فورسز پر انحصار کرتی ہے جو طویل المدتی جنگوں کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

لاپڈ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم نے اس حکومت کے موجودہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کو برطرف کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ علاقوں میں پارلیمانی انتخابات جلد کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

حماس

حماس کے رکن: نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی تکمیل کو روک رہا ہے

پاک صحافت تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن غازی حمد نے ایک بیان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے