برطانوی سفارتخانے کی قدس منتقلی کے متعلق فلسطینی سفیر کی وارننگ

فلسطینی سفیر

لندن (پاک صحافت) لندن میں فلسطینی سفیر نے برطانوی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا کوئی بھی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں فلسطینی سفیر حسام زملط نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے اقوام متحدہ میں اپنی پہلی پیشی کے دوران بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں برطانوی سفارت خانے کے مقام کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔

فلسطینی سفیر کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں سفارتخانے کی کسی بھی قسم کی منتقلی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کی تاریخی ذمہ داریاں انگلینڈ برداشت کرے گا۔ فلسطینی سفارت کار نے خبردار کیا کہ سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے سے دو ریاستی حل کمزور ہو جائے گا اور یروشلم اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی نازک صورتحال کو مزید خراب ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے