پاک صحافت ایک ایرانی گلوکار احسان یاسین نے فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کے لیے تین زبانوں میں ایک گانے کا کلپ بنایا ہے۔
اس نے "حبیب قلبی” کے نام سے فارسی، عربی اور انگریزی میں ایک کلپ تیار کیا ہے، جس میں وہ فلسطینیوں کی حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کلپ میں احسان نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ الفاظ فلسطینیوں کے درد کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔
احسان نے صہیونیوں کی طرف سے فلسطینیوں پر برسائے جانے والے بموں کو بارش قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے فلسطینیوں کی بھرپور مزاحمت کو ان کے ایمان کی علامت قرار دیا ہے۔
اس گانے میں اس ایرانی گلوکار نے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور یہ خوشخبری دی ہے کہ ان کے لیے اچھے دن اور اچھا مستقبل آنے والا ہے۔