فلسطینی شہری

20 سال بعد ملی اسرائیلی فوج کی زیرحراست فلسطینی شہری کو رہائی

تل ابیب {پاک صحافت} مجد بربر ایک فلسطینی شخص کو آج سے 20 سال قبل قابض اور غیر قانونی سرکار اسرائیل کی فوج نے گرفتار کیا تھا اور آج تک یہ شخص اس ظالم فوج کے شکنجے میں تھا لیکن آج اس شخص کے خاندان اور خود اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا جن اس کو پتہ چلا کہ اس کو رہائی مل گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی حراست میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے فلسطینی کی20 سال بعد رہائی پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

 اہلیہ نے دلہن کی طرح سج سنور کر شوہر کا استقبال کیا، مجد بربر کے خاندان سے ملاپ کے منظر نے دیکھنے والوں کی آنکھیں خوشی سے پُرنم کردیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مجد بربر کو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے الزام میں دو ہزار ایک میں بیس سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

سزا کے وقت مجد بربر کی بیٹی پندرہ دن کی اور بیٹا چار سال کا تھا۔

فلسطین میں ہزاروں خاندان اسرائیل کی قید میں موجود اپنے پیاروں سے ایسے ہی ملاپ کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صیھونی

صیہونی حکومت کے سربراہ نے 7 اکتوبر کی شکست کا اعتراف کیا

پاک صحافت صیہونی حکومت کے سربراہ “اسحاق ہرزوگ” نے غزہ کی پٹی کے اطراف کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے