مقبوضہ بیت المقدس (پاک صحافت) حماس نے مجلس قانون ساز کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ سے ومصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنماؤں نے پیر کے روز غزہ اور مغربی کنارے کے شہر البیرہ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ آج سے ہم ایک بار پھر اپنی قوم کے لوگوں سے ملیں گے اور عالم عرب اور عالم اسلام سے روابط بڑھائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جن امیدواروں کی فہرست پیش کی ہے، اس کا عنوان بیت المقدس ہماری جائے ملاقات ہے۔
Short Link
Copied