پاک صحافت عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ کے سینئر کمانڈر سمیت تین افراد شہید ہو گئے ہیں۔
یو ایس سینٹکام نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کو ہونے والا حملہ امریکی فوجیوں پر حملوں اور ہلاکتوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
کاتب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں سینئر کمانڈر ابو باقر السعدی شہید ہو گئے ہیں۔
روئٹرز نے دو سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ڈرون نے حشد الشعبی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں شہید کمانڈر اور اس کے دیگر ساتھی موجود تھے۔
حماس نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ عراق کی قومی خودمختاری پر حملہ ہے۔
صرف پچھلے ہفتے امریکہ نے عراق اور شام میں کم از کم 85 اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان امریکی حملوں میں دو درجن کے قریب لوگ مارے گئے تھے۔
Short Link
Copied