پاک صحافت مرحوم امام خمینی نے ناجائز صیہونی حکومت کو کینسر کی رسولی قرار دیا جو خطے میں بدامنی کا سبب ہے۔
صدر رئیسی کا کہنا ہے کہ ہم مصر کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مصری صدر السیسی سے ٹیلیفون پر بات کی۔ اس ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے عبدالفتاح السیسی کو مصر میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ اس گفتگو میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطینی قوم کو اس کے حقوق دینا عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ نظریہ کہ ناجائز صیہونی حکومت کینسر کی رسولی کی مانند ہے سب کے لیے ثابت ہو چکی ہے اور یہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
سب یہ بھی سمجھ چکے ہیں کہ اسرائیل کا اصل حامی امریکہ ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران غزہ میں قتل عام کو روکنے کے لیے اپنی طاقت کی ہر صلاحیت استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مصر بھی اس کام کے لیے اپنے تمام امکانات بروئے کار لائے گا۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں مصری صدر السیسی نے کہا کہ ایران اور مصر بہت قدیم ثقافت اور تہذیب کے مالک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں قدیم ممالک کی کوششیں خطے میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔