دمشق {پاک صحافت} شام میں آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 8 دہشتگردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آپریشن چشمہ امن کے علاقے کی جنوبی سمت سے PKK/YPGکے دہشت گردوں نے ترک کمانڈوز پر فائرنگ کی ۔
دہشتگردوں کے حملوں کےخلاف فوری جوابی کاروائی کر کے PKK/YPG کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔