پاک صحافت جیسے جیسے دہشت گرد ناجائز اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم بے نقاب ہو رہے ہیں، اب اس نے اپنے گھناؤنے جرائم کو چھپانے کے لیے جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں بنا کر میڈیا کے ذریعے عام لوگوں کو گمراہ کرنے کی بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔ غزہ کے شفا اسپتال سے سامنے آنے والی تصاویر نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔ یہ ہسپتال اب مکمل طور پر مردہ خانے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق غزہ کا سب سے بڑا اسپتال الشفا کو قبرستان میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب یہاں کے حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ لاشوں کو اسپتال کے احاطے میں ہی دفنانا پڑتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 179 لاشیں دفن کی گئی ہیں جن میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر ان کی جلد تدفین نہ کی گئی تو یہ سڑنا شروع ہو جائیں گے جس سے دیگر بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ اسرائیل نے جس طرح اس ہسپتال پر وحشیانہ حملے کیے ہیں اس نے پوری انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔ اسرائیل کے گھناؤنے جرائم پر پوری دنیا میں غصہ بڑھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گرد غیر قانونی اسرائیلی حکومت اپنے جرائم کو چھپانے اور جواز فراہم کرنے کے لیے مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ جن اسپتالوں کے بارے میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حماس کے فوجی اڈے ہیں، ان کے تمام دعوے جھوٹے نکلے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کی جانب سے میڈیا کے ذریعے جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل کی جا رہی ہیں، تاکہ وہ اپنے جرائم کا جواز پیش کر سکے۔ لیکن اس کا جھوٹ مسلسل بے نقاب ہو رہا ہے۔

paksahafat پاک صحافت