پاک صحافت تل ابیب کے ایک ہسپتال پر سائبر حملہ اور اس کے مریضوں کی منتقلی نیز صیہونی جیل کی گاڑی کو نذر آتش کرنا گزشتہ48 گھنٹوں کے واقعات ہیں جنہوں نے اس ناجائز حکومت کی سلامتی کی صورتحال کو بے نقاب کر دیا ہے۔
عبرانی میڈیا نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ چند گھنٹے قبل تل ابیب کے بنی بارک محلے میں واقع "مانی یشوا” ہسپتال پر سائبر حملے کا پتہ چلا تھا۔ اسرائیل کے چینل-12 نے رپورٹ کیا کہ اسپتال کے حکام کے مطابق سائبر حملے سے پیدا ہونے والی پریشانی نے اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کرنے پر مجبور کردیا ہے کیونکہ تمام ٹیکنالوجی سسٹم مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ حملے کے بعد ہسپتال کے تمام کمپیوٹرز کو سرکٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کے ہیوم اخبار نے ایک مضمون میں ناجائز صہیونی حکومت کی جیلوں میں ایسے ہی واقعات کے حوالے سے لکھا ہے۔ اخبار کے مطابق تازہ ترین معاملہ اسرائیل کی ایک جیل سے متعلق ہے جہاں ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ "بٹ یام” کے علاقے میں "نخشون” یونٹ سے تعلق رکھنے والی جیل کی گاڑی میں گزشتہ رات اچانک آگ لگ گئی اور وہ جل کر خاکستر ہو گئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ دریں اثنا اسرائیل میں یکے بعد دیگرے ایسے واقعات سے سنسنی پھیل گئی ہے۔