پاک صحافت شام اور روس کے درمیان مشترکہ فضائی فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائی حدود میں منعقد ہونے والی اس فوجی مشق میں شام اور روس کے جیٹ طیارے مشترکہ کارروائیاں کریں گے اور تخیلاتی دشمنوں کے حملوں کا مقابلہ جنگی الیکٹرانک آلات اور وسائل سے بھی کیا جائے گا۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ان مشترکہ مشقوں کا مقصد شام کی فضائی سرحد کا دفاع اور شام میں تعینات روسی فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کرنا ہے۔
اس دوران خیالی دشمن کے فضائی حملوں کا بھی مقابلہ کیا جائے گا۔
ماسکو اور دمشق کے درمیان مشترکہ فضائی فوجی مشقیں جولائی کے وسط تک جاری رہیں گی۔
Short Link
Copied