پاک صحافت لاکھوں یمنیوں نے اپنے ملک کے محاصرے اور جنگ کے خلاف ریلی نکالی۔
المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق لاکھوں یمنیوں نے جمعہ کی صبح ملک کے مختلف شہروں میں جنگ اور محاصرے کے خلاف ریلیاں نکالیں۔ یہ لوگ سعودی اتحاد کی طرف سے اپنے ملک پر حملے اور محاصرے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سب سے بڑی ریلی نکالی گئی جس میں یمنی اس ملک پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے گھیراؤ کے خلاف احتجاج کرتے نظر آئے۔ مظاہرین میں سے کئی نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک الحوثی کی تصویریں تھیں اور سعودی اتحاد کے اقدامات کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ وہ اس قسم کی عالمی بالادستی کی بھی مخالفت کر رہے تھے۔
یمنی عوام اپنے ملک کے خلاف سعودی اتحاد کے حملوں اور ان حملوں میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمن کی جنگ اور اس ملک کے گھیراؤ کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔ یمن جنگ میں 11 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وقت یمن میں لاکھوں افراد خوراک اور بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں۔