پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کی خفیہ ایجنسیوں نے موساد کی خطرناک ٹیم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے وزارت دفاع میں تخریبی کارروائیاں کرنے والے اسرائیل کی خوفناک جاسوسی ایجنسی موساد کے متعدد ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس اہلکاروں نے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد موساد کی جاسوس اور تخریبی ٹیم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔
ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے اطلاع دی ہے کہ موساد کی جاسوس ٹیم جو کہ ایک کمپنی کی آڑ میں ملک کی دفاعی صنعت میں تخریبی کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، کی شناخت کر لی گئی ہے اور ٹیم کے تمام جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Short Link
Copied