پاک صحافت مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک 12 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔
فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق محمود سمودی گذشتہ ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین کیمپ پر قابض صہیونی فوج کے حملے میں زخمی ہوئے تھے اور وہ پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ہفتے کے روز صہیونی فوج کے جوانوں کی جنین کیمپ پر حملے میں فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپ ہوئی اور اس شدید جھڑپ میں انہوں نے محمود السوس اور احمد زرغمہ نامی دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔