حزب اللہ صیہونی حکومت کو تباہ کر سکتی ہے: سردار نقدی

سردار نقدی

پاک صحافت پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے سینیئر کمانڈر سردار نقدی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی زمینی افواج صہیونی فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، آئی آر جی سی کے نائب رابطہ کار نے فلسطین سے ناجائز طور پر غاصب صہیونیوں کے انخلاء کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی زمینی افواج صیہونی حکومت کی افواج کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاک صحافت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب رابطہ کار بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے لبنان کی مشہور ویب سائٹ "الاحد” کے ساتھ گفتگو میں لبنان کی اسلامی مزاحمت کی تشکیل کی 40ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اسی مناسبت سے لبنان کی مزاحمتی قیادت اور بالخصوص حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جنرل نقدی نے تاکید کی کہ مزاحمت نے ہمیشہ دشمنوں اور ان کے حامیوں کو شکست دی ہے۔

آئی آر جی سی کے کمانڈر نے کہا کہ آج ہم ایک ایسے مرحلے پر ہیں جہاں ہمیں اللہ تعالیٰ کی مدد سے مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کو فلسطین سے نکال باہر کیا جائے اور بیت المقدس کی طرف پیش قدمی شروع کردی جائے۔ جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ آج حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت عظمت اور طاقت کے عروج پر ہے اور آج کی مزاحمت کی طاقت کا گزشتہ دہائیوں سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج حزب اللہ کے پاس خطے میں سب سے طاقتور زمینی افواج موجود ہیں جو صہیونی فوج کو بہت آسانی سے کچل سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے