تھران {پاک صحافت} اس وقت کورونا وائرس کی وبا پر قابو پالیا گیا ہے اور خوش آئند خبر یہ ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 175 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 34 کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا، باقی کو داخل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔
ایران میں کورونا سے اب تک 1 لاکھ 41 ہزار 318 اموات ہو چکی ہیں۔
ایران میں اب تک 6 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزار 43 افراد ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں جب کہ 5 کروڑ 78 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد دوسری خوراک لے چکے ہیں اور 2 کروڑ 75 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد ویکسین کی تیسری خوراک لے چکے ہیں۔
Short Link
Copied