تھران {پاک صحافت} اسلامی جمہوریہ ایران میں عیدالفطر کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اتوار کی شام ملک بھر میں 100 مقامات پر عید کا چاند دیکھنے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔
سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر میں ہلال کمیشن کے سربراہ حجت الاسلام علیرضا مواہد نژاد نے کہا ہے کہ چاند دیکھنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں 100 ٹیمیں تعینات کی جا رہی ہیں۔ یہ ٹیمیں غروب آفتاب کے وقت آسمان کی نگرانی کریں گی اور معلوم کریں گی کہ چاند نظر آ رہا ہے یا نہیں۔
اتوار کی شام کو چاند نظر آیا تو پیر کو عید ہوگی۔
دوسری جانب 17 اسلامی ممالک نے پیر کو عید کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی شاہی عدالت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ہفتہ کو چاند نظر نہیں آیا اس لیے اتوار کو تیسواں روزہ اور پیر کو عید ہے۔
یمن، قطر، سمالیہ، کویت، امارات میں بھی متعلقہ اداروں نے پیر کو عید کا اعلان کیا ہے۔ سوڈان، شام، فلسطین، مصر، لبنان، تیونس سمیت کل 17 ممالک نے پیر کو عید کا اعلان کیا ہے۔