تل ابیب {پاک صحافت} اسرائیل میں روس کے سفیر انٹولی وکٹروف نے دھمکی دی ہے کہ اگر تل ابیب یوکرین کو ہتھیار دیتا ہے تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکٹروف کا کہنا تھا: ہم اس معلومات کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں، اگر یہ درست نکلی تو ہم اسی طرح جواب دیں گے۔
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ روس جوابی کارروائی میں اسرائیل کے خلاف ہتھیار کس کو دے گا۔
ایک روز قبل اسرائیلی وزیر برائے عسکری امور بینی گانٹز نے کہا تھا کہ اسرائیل یوکرین کو ہیلمٹ اور فلاک جیکٹس فراہم کرے گا۔
گزشتہ ہفتے تل ابیب کی جانب سے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کے بعد، روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں اسرائیلی سفیر الیگزینڈر بین زوی کو طلب کیا۔
صیہونی وزیر خارجہ یائر لاپد نے روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوجیوں نے نہتے لوگوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کی مذمت کرتا ہوں۔