اسرائیل نے دیا فلسطینیوں کو سال نو کا تحفہ، دنیا خاموش

اسرائیلی

تل ابیب {پاک صحافت} مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے متعدد علاقوں بشمول نابلس، الخلیل اور قلقیلیہ میں اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

چند روز قبل مغربی کنارے کے صوبہ نابلس کے علاقے برقہ میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں کم از کم 127 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے 5 کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق فلسطین کے شہر نابلس کے علاقے برقہ سے تھا۔

فلسطینی عوام نئی غیر قانونی اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر کان دھرے بغیر امریکہ کے تعاون سے غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے