تل ابیب {پاک صحافت} عبرانی زبان کے میڈیا نے گھنٹوں کی خاموشی کے بعد بتایا کہ کینیڈا کے سمندر میں جس جہاز میں آگ لگی وہ اسرائیلی جہاز تھا اور اس میں خطرناک کیمیکل لدا ہوا تھا۔
خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی رات جس جہاز میں آگ لگی اس کا نام "زم کنگسٹون” ہے اور اس کا تعلق اسرائیلی کمپنی سے ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جہاز کے سروس کریو کے 16 اہلکاروں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ سروس کریو کے 5 اہلکار بھی آگ بجھانے میں مدد کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جہاز پر کون سا خطرناک کیمیائی مادہ لدا ہوا تھا اور کہاں جا رہا تھا۔
Short Link
Copied