بغداد {پاک صحافت} عراقی صدر برہم صالح نے کہا کہ اربعین کے موقع پر پیدل مارچ عراقی عوام کے امن ، سلامتی اور خودمختاری کے مطالبے کی علامت ہے۔
برہم صالح نے ٹویٹ کیا کہ امام حسین کی تحریک سے ملنے والے سبق عراقیوں کے لیے ایک خودمختار ، مضبوط اور امن پسند ملک بنانے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بھی ٹویٹ کیا کہ امام حسین اور ان کے وفادار ساتھیوں کا چہلم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انسانی معاشرے کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔
کاظمی نے لکھا کہ امام حسین کا چہلم اس بات کا ثبوت ہے کہ خلوص نیت سے کمیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔
عراق میں امام حسین کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
Short Link
Copied