فریقین کے جوہری معاہدے کا فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے: عراقچی

عراقچی

تہران {پاک صحافت} ایران کے نائب وزیر خارجہ اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ویانا میں زور دیا ہے کہ فریقین کے جوہری معاہدے کا فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ویانا میں جوہری معاہدے سے متعلق مشترکہ کمیشن کے مذاکرات کے چھٹے دور سے قبل سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس وقت ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ رضامندی کے تقریبا تمام دستاویزات تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات حل ہوگئے ہیں جبکہ کچھ ابھی حل نہیں ہوئے ہیں اور اب یہ بات پوری طرح سے واضح ہوگئی ہے کہ اختلافات کے طول و عرض کیا ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ممکنہ اتفاق رائے واضح ہے اور جوہری معاہدے کے فریقین کو فیصلہ کرنا چاہئے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم مذاکرات کو روکتے ہیں اور فیصلہ کرنے کے لئے اپنے ممالک کے دارالحکومتوں کو واپس آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے بارے میں جوائنٹ کمیشن آج اجلاس کرے گا جس میں اب تک ہونے والی ملاقاتوں اور کاموں کے نتائج سامنے لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے