احمدی نژاد اور لارجانی کو صدارتی انتخاب میں شامل ہونےکی نہیں ملی اجازت

احمدی نژاد اور لارجانی

تھران {پاک صحافت} 18جون کو ہونے والے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخاب کیلیے نگہبان شورٰی نے 590 امیدواروں میں سے صرف 9 امیدواروں کو انتخابات کا اہل قرار دیتے ہوئے باقی سبھی امیدواروں کے کاغذات مستردد قرار دئے۔ جن میں نام بڑے ہیں سابق صدر محمود احمدی نژاد اور سابق پاریمنٹ اسپیکر علی لارجانی شامل ہیں۔

انتخاب کے حوالے سے امیدواروں کی حتمی فہرست نگہبان شوری کے ذریعہ جاری کردی گئی۔ ایران کے جنرل الیکشن آفس نے7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی۔

ایران میں صدارتی امیدواروں کے ناموں کے اعلان

جنرل الیکشن آفس کی جانب سے جاری حتمی فہرست میں رکن پارلمنٹ علی رضا زاکانی، ایرانی ایکسپیڈیسی کونسل کے ممبر سعید جلیلی، ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی، ایکسپیڈیسی ڈسرنسمنٹ کونسل کےسکریٹری محسن رضائی، سابق نائب صدر محسن مہر علیزادہ، سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی اور  پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی آئین کے مطابق 12رکنی نگہبان شورٰی صدارتی امیدواروں کا چناؤ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے