عالمی روز قدس فلسطینی قوم سے یکجہتی کا دن، ظریف

ظریف

تہران {پاک صحافت} اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے امور خارجہ محمد جواد ظریف نے آج یوم قدس کے موقع پر عالمی برادری کی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران فخر کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے صیہونی نسل پرستی کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ ایران کی یکجہتی کے بارے میں ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ آج فلسطین انصاف کا پیمانہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس قابل فخر امتحان سے بہت کم لوگ سرخرو ہوئے ہیں ، لیکن ایران فخر کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے جو ایک غاصب حکومت کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہیں، ظریف نے کہا ،روزقدس فلسطین کے ساتھ عالمی یکجہتی کی اخلاقی ضرورت کی سالانہ یاد دہانی ہے۔

ترکی اور عربی میں شائع ہونے والے اپنے ٹویٹر پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے امور خارجہ نے # جمہوری حل = فلسطینی ریفرنڈم کا ہیش ٹیگ استعمال کیا،واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدیداروں نے فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے بہترین حل فلسطینی عوام کی رائے شماری ہے اور یہ کہ فلسطینی عوام کو اپنے ملک کے لئے اپنے فیصلے خود ہی کرنے چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے