عمان

اس سال بھی سلطنت عمان میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی

عمان {پاک صحافت} سلطنت عمان  نے نئے کورونا وائرس  کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس سال بھی عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید کی نماز پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا  کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس سال عید کی باجماعت نماز ملک میں کہیں نہیں ہوگی۔
اعلی کمیٹی نے اس حوالے سے دوسرا فیصلہ یہ کیا ہے کہ سنیچر 8 مئی 2021  سے سنیچر 15 مئی تک تمام کاروبار بند رہیں گے۔ اس پابندی سے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں، پٹرول سٹیشن اور فارمیسیاں مستثنی ہوں گی۔
سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے ایک فیصلہ یہ بھی کیا ہے کہ شام 7 سے صبح  4 بجے تک گاڑیوں اور عوام  کی نقل و حرکت ممنوع ہوگی۔ یہ  پابندی 8  سے 15 مئی تک برقرار رہے گی۔
عمان نے ایک پابندی یہ لگائی ہے کہ ملازمین دفاتر میں آکر کام کرنے کے بجائے آن لائن ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اتوار 9 مئی سے منگل 11 مئی تک تمام سرکاری اداروں کے ملازمین اپنے اپنے گھروں سے کام کریں گے۔
سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے ملک میں روایتی عید بازاروں کو جنہیں عمان میں (الھبطات) کہا جاتا ہے، پر پابندی لگادی ہے۔ علاوہ ازیں ہر کسی بھی قسم کی بھیڑ بھاڑ سے بھی منع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنگ

اس ہفتے کے آخر سے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی

پاک صحافت صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حماس تحریک اور حکومت کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے