پاک صحافت صیہونی حکومت کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے جمعہ کی شب اعتراف کیا ہے کہ اس حکومت کی فضائیہ نے غزہ کی پٹی کو 7 اکتوبر2023 کو غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 50 ہزار سے زیادہ بموں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
پاک صحافت نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی "سما” کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے "ھآرتض” اخبار نے اعتراف کیا: غزہ کے عوام پر گرائے گئے دو تہائی بموں کا وزن ایک ٹن تک پہنچتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کے ایک افسر نے بھی تصدیق کی ہے کہ اگر امریکہ کی فوجی اور ہتھیاروں کی حمایت نہ ہوتی تو یہ حکومت مزید چند ماہ تک جنگ جاری رکھنے کے قابل نہ ہوتی۔
اس اعلیٰ عہدے دار نے مزید کہا: موجودہ جنگ مستقبل میں اسرائیل کے ہتھیاروں کے بارے میں فوجی اعتقاد کو مکمل طور پر بدل دے گی۔
Short Link
Copied