اسرائیلی جنرل

ہم یمن کے خلاف نہیں جیت سکتے۔ صہیونی جنرل کا اعتراف

(پاک صحافت) صیہونی حکومت اور یمن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد، قابض حکومت کی فوج کے ریزرو جنرل نے صنعاء کی فوجی طاقت کے مقابلے میں اس حکومت کی نااہلی کا اعتراف کیا۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی اخبار “معارف” نے قابض حکومت کی فوج کے ریزرو جنرل اسرائیل زیو کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن پر فتح حاصل نہیں ہوگی۔ کیونکہ حوثی (تحریک انصار اللہ) حزب اللہ کی طرح نہیں ہیں، اور ہمارے اور ان کے درمیان فاصلہ ہے، اور ان میں ایسی صلاحیتیں ہیں جو حزب اللہ کی صلاحیتوں سے بھی زیادہ ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس لیے ہمیں ان (یمنیوں) اور ان کی صلاحیتوں کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ ان کے پاس جو فوجی صلاحیتیں ہیں ان میں سے بہت ساری صلاحیتوں سے نمٹنے کی ہم میں اہلیت نہیں ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم کئی محاذوں پر جنگ میں داخل ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ بیانات یمن کی مسلح افواج کی جانب سے ایک ڈرون حملے کے ذریعے تل ابیب کے قلب کو نشانہ بنانے کے بعد دیے گئے۔ صیہونی حکومت کے جنگجوؤں نے یمن کے مغرب میں واقع بندرگاہی شہر الحدیدہ پر بھی حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فوج

صہیونی تجزیہ نگار: فوج میں غزہ جنگ پر تبصرہ کرنے کی ہمت نہیں ہے

پاک صحافت صیہونی حکومت کے تجزیہ کاروں نے اس حکومت کے وزیراعظم کی پالیسیوں پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے