(پاک صحافت) یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کی جانب سے متبادل طیارہ بردار بحری جہاز بحیرہ احمر میں بھیجنے کی درخواست اس کی ناکامی کی نشاندہی کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی تحریک انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا: امریکہ کا ایک متبادل طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کی درخواست کرنا یمن کے خلاف اس کی تباہ کن ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔ یمن کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو نشانہ بنانے نے اسے امریکا کے دشمن اور جہاز پر سوار افراد کے لیے ایک بوجھ اور خطرے میں تبدیل کردیا ہے، جب کہ یہ جہاز پہلے طاقت کی علامت تھا جس سے واشنگٹن بڑی طاقتوں جیسا کہ چین اور دیگر کو دھمکی دیتا ہے۔
یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے تاکید کی: یمن اس جہاز کو بار بار نشانہ بنا کر رینج سے ہٹانے میں کامیاب ہو گیا، جس سے امریکہ کو اس کے متبادل کے طور پر دوسرا جہاز بھیجنے کا اعلان کرنا پڑا اور یہ شکست کا واضح اعتراف ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امریکہ ان جہازوں سے دوسروں کو ڈراتا ہے لیکن یمن کے ساتھ محاذ آرائی میں یہ جہاز امریکہ کے لیے بوجھ بن جاتے ہیں۔