قیدیوں کے غیر انسانی حالات بہت تباہ کن ہیں۔ فلسطینی وکیل

فلسطین

(پاک صحافت) فلسطینی وکیل خالد مہجنی نے ایک بیان میں قابض حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے سخت اور غیر انسانی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان قیدیوں کی صورتحال تباہ کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی وکیل نے کہا ہے کہ ایک انسان 24 گھنٹے سے زیادہ ایک ہی کپڑے کیسے پہن سکتا ہے؟۔ قابض حکومت کی جیلوں میں فلسطینی اور عرب قیدیوں نے مہینوں سے اپنے کپڑے نہیں بدلے۔

مہاجنیہ نے مزید کہا کہ جیل میں داخل ہوتے وقت انہوں نے جو کپڑے پہن رکھے تھے وہی لباس وہ آج تک پہنتے رہتے ہیں، بغیر کسی تبدیلی کے۔

دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اس سے قبل اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ قابض فلسطینی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی تذلیل، دبائو اور تشدد کے لیے کسی بھی طرح کے حربے استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں کی تنظیم قیدیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ غاصب حکومت کے تمام ادارے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے