فتح حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ زیاد النخال

زیاد النخال

(پاک صحافت) اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام غاصبوں کے خلاف بے مثال مزاحمت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، تاکید کی کہ فتح حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخال نے دمشق میں فلسطینی گروہوں کے جنرل سیکرٹریوں کے ساتھ ملاقات میں صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں پیشرفت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت فتح تک جنگ جاری رکھے گی۔ جب کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت آٹھویں مہینے میں داخل ہوچکی ہے، فلسطینی مزاحمت فتح کے حصول تک لڑتے رہیں گے۔

زیاد النخال کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی عوام دشمن کا اس طرح مقابلہ کر رہے ہیں جس سے پہلے کبھی نہیں لڑے تھے اور قابض حکومت کو ایسی مزاحمت کا سامنا ہے جس کا سامنا انہیں پہلے کبھی نہیں کرنا پڑا۔

اسلامی جہاد تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینی قوم کی تمام قربانیوں اور شہادتوں کے باوجود مزاحمت بہترین آپشن ہے۔ غزہ کی جنگ تمام مزاحمتی جنگجوؤں کے لیے صیہونی محور کا مقابلہ کرنے کا ایک موقع ہے۔ یہ جنگ ہم سب کے لیے اور ہماری قوم کے لیے بھی ایک امتحان ہے جو قبضے اور نقل مکانی کا شکار ہے اور اگر ہم دشمن سے نہیں لڑیں گے تو ہم قبضے میں ہی رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے