غزہ جنگ میں شریک ترک یہودیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی کوشش

ترک یہودی

(پاک صحافت) اسلامی جماعت "ہدا پار” نے ترک پارلیمنٹ میں تجویز پیش کی ہے کہ صہیونی فوج میں غزہ کی جنگ میں لڑنے والے ترک یہودی شہریوں کو حقوق سے محروم کرنے کے قانون کی منظوری دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل ترک پارلیمنٹ میں غزہ میں اسرائیلی فوج میں بطور فوجی لڑنے والے ترک یہودی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے "ہدا پار” کی تجویز پر بحث کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت غزہ جنگ میں 4000 ترک اسرائیلی شہری موجود ہیں۔ صیہونی حکومت کے فوجی دستوں میں شامل ان میں سے اب تک 65 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے