صیہونی حکومت کی ناکامیاں شام میں دہشت گردوں کی فعالیت کی وجہ ہیں۔ عراقی عہدیدار

محسن المندلوی

(پاک صحافت) عراق کی سلامتی پر شام میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ کے پہلے ڈپٹی اسپیکر نے لبنان اور غزہ میں صیہونی حکومت کی ناکامیوں کو شام میں دہشت گردوں کے سرگرم ہونے کی وجہ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے پہلے ڈپٹی اسپیکر محسن المندلوی نے شام میں دہشت گردانہ نقل و حرکت کے خطرات اور عراق کی سلامتی پر اس کے اثرات کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے کہا: لبنان اور غزہ میں صیہونی حکومت کی شکستیں فلسطینیوں کی حمایت کے میدانوں کو الگ تھلگ کرنے کے مقصد سے (شام میں) دہشت گردی کے سرگرم ہونے کا سبب ہیں۔

المندلوی نے عراق میں دہشت گردی کی واپسی کو روکنے کے لیے حفاظتی کارروائیوں کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ شمالی شام کے مسلح دہشت گرد گروہوں نے کل حلب کے مشرق سے اس شہر پر حملہ کیا۔ دہشت گرد گروہوں سے وابستہ میڈیا نے ایسی ویڈیوز اور تصاویر شائع کی ہیں جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے حلب شہر کے مغرب اور مرکز پر قبضہ کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے