صیہونی حکومت رفح کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے مقصد سے ایک نیا کیمپ بنا رہی

کیمپ

(پاک صحافت) صیہونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ حکومت کی فوج غزہ کی پٹی کے مرکز میں ایک نیا کیمپ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ رفح کے لوگوں اور اس شہر میں پناہ لینے والے مہاجرین کو نئے کیمپ میں منتقل کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے وسط میں ایک نیا کیمپ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جو "زیادہ محفوظ” ہوگا۔ یہ کیمپ غزہ وادی اور غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع کیمپوں کے درمیان اور نیٹصارم کراسنگ کے قریب جو قابض فوج کے کنٹرول میں ہے، قائم کیا جانا ہے۔

صیہونی آرمی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق رفح کے لوگوں کو اس شہر سے نکالنے کے لیے آئندہ آپریشن کے ایک حصے کے طور پر المواسی کے علاقے کو مشرق کی جانب سے خان یونس تک اور شمال کی جانب سے دیر کے اطراف تک پھیلایا جائے گا۔

قابض فوج نے غیر سرکاری طور پر غزہ سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو بے گھر کرنے اور ان علاقوں میں منتقل کرنے کا آپریشن شروع کر رکھا ہے جنہیں وہ زیادہ محفوظ قرار دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے