نیویارک (پاک صحافت) یوکرائن کے صدر کا کہنا ہے کہ روس موجودہ جنگ کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔ اس لئے وہ اپنے سیکیورٹی فورسز کو مزید منظم کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ یوکرائن روسی افواج کے حملے کو پسپا کرنے اور انہیں یوکرین چھوڑنے پر مجبور کرنے میں جیت جائے گا۔ ماسکو حکام کے اقدامات ان کے مذموم ارادوں اور مقاصد کو ظاہر کرتے ہیں، ماسکو کی طرف سے مذاکرات کی دعوت ایک تاخیری حربہ ہے۔
یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو سردیوں کے موسم کو یوکرین پر نئے حملے کے لیے اپنی افواج کو تیار کرنے یا مزید فوجی دستوں کو طلب کرنے کے ساتھ ساتھ قلعہ بندی اور فوجی اڈے تیار کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس جنگ چاہتا ہے لیکن وہ تاریخ کے دھارے کو نہیں روک سکے گا۔
Short Link
Copied